بھارت:انڈیگو ایئرلائن بحران ،پانچویں روز بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ
بنگلور،ممبئی(رائٹرز)بھارت میں انڈیگو ایئر لائن بحران جاری ہے ، پائلٹس کے اوقات کار کا تاحال تعین نہ ہو سکا جس کے باعث پانچویں روز بھی سینکڑوں مقامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ،ملک بھر میں فضائی سفر بری طرح متاثر ہے ، پروازیں منسوخ ہونے سے دیگر ایئرلائنز کے کرائے بڑھ گئے ، جس پر حکومت نے نئے کرایوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔علاوہ ازیں حکومت نے متاثرہ مسافروں کے لیے اضافی ٹرینیں چلائیں ہیں تاکہ ہوائی اڈوں پر رش کو کم کیا جا سکے ۔