ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے پر زور
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے عالمی کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ویٹیکن سٹی میں نئے سفیروں سے خطاب میں کہا کہ ہولی سی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔تقریب میں ازبکستان، پاکستان، تھائی لینڈ اور فِن لینڈ کے سفیر شامل تھے ۔