الاسکا اور کینیڈا کے سرحدی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ

الاسکا اور کینیڈا کے سرحدی  علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی ریاست الاسکا اور کینیڈا کے یوکون علاقے کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں ہفتے کو رات گئے 7شدت کا زلزلہ آیا۔۔۔

 جس کے بعد 5 اعشاریہ 6 اور 5 اعشاریہ 3 شدت کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے تصدیق کی کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ متاثرہ علاقے میں آبادی کم اور پہاڑی علاقے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں