سعودی عرب :طوفانی بارش، تیز ہوائیں، چھتیں گر گئیں، سکول بند

سعودی عرب :طوفانی بارش، تیز  ہوائیں، چھتیں گر گئیں، سکول بند

جدہ (دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔۔

، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔خراب موسم کی وارننگ کے باعث جدہ اور  ربیغ میں تعلیمی ادارے بند رہے ، تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں