تہران :بارش سے خشک سالی میں عارضی راحت ، پانی بحران برقرار

تہران :بارش سے خشک سالی میں  عارضی راحت ، پانی بحران برقرار

تہران(اے ایف پی) ایرانی دارالحکومت تہران میں غیر معمولی تاخیر سے ہونے والی بارشوں نے شدید خشک سالی سے پریشان شہریوں کو عارضی راحت دی ہے۔۔

 ، حکام کا کہنا تھا یہ بارشیں ڈیموں میں پانی کی کمی پوری نہیں کر سکیں۔ شمالی پہاڑوں پر برف باری بھی دیکھی گئی۔واضح رہے ایران 60 برس کی بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے اور پانی کی بچت کیلئے وقفے وقفے سے سپلائی معطل کی جا رہی ہے ۔ صدر مسعود پزشکیان خشک سالی کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا کے خدشات ظاہر کر چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں