یوکرینی ڈرون حملے ،ماسکو ایئرپورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل
ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے تقریباً 300 ڈرون مار گرائے گئے ، جن میں سے 32 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے ۔۔۔
ڈرون حملوں کے باعث دارالحکومت ماسکو کے تمام بڑے ایئرپورٹس نے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آرمینیا کے وزیرِاعظم کا طیارہ بھی ماسکو ایئر اسپیس بند ہونے پر سینٹ پیٹرزبرگ کی طرف موڑ دیا گیا۔ ادھر یوکرین کا کہنا تھا روس نے 151 ڈرون اور تین میزائل فائر کیے ، توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔