میانمار:فوج کی ہسپتال پر بمباری،31 افراد ہلاک،70زخمی
ینگون(اے ایف پی،اے پی پی )میانمار کی فوجی حکومت نے مغربی ریاست رخائن کے ہسپتال پر بمباری کر کے مریضوں سمیت 31 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملے میں70 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہو ئے۔۔
حکومت مخالف گروپ اراکان آرمی کے ترجمان خائن تھو کھا نے بتایا حملے کے وقت 300 بستروں کا ہسپتال مریضوں سے بھر ا ہوا تھا ۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں لاشیں زمین پر پڑی دیکھی گئیں۔واضح رہے میانمار کی فوجی حکومت باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی حملے کر رہی ہے ۔ رواں سال اب تک 2ہزار165 فضائی حملے کیے گئے ۔