تائیوان کا چپ مینوفیکچرنگ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کا عزم

تائیوان کا چپ مینوفیکچرنگ میں  اپنی برتری برقرار رکھنے کا عزم

تائی پے (اے ایف پی)تائیوان نے چپ مینوفیکچرنگ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ تائیوان نے کہا وہ سب سے جدید چپس کی پیداوار اپنے ملک میں جاری رکھے گا اور عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں اپنا لازمی کردار برقرار رکھے گا۔۔

نائب وزیر خارجہ فرانسوا چِہ نے کہا کہ تائیوان عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کا ایک لازمی حصہ ہے ۔واضح رہے تائیوان دنیا کی نصف سے زیادہ چپس اور تقریباً تمام جدید ترین چپس تیار کرتا ہے ، جو اسمارٹ فونز سے لے کراے آئی ڈیٹا سنٹرزتک استعمال ہوتی ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں