بنگلہ دیش : خالدہ ضیا کی حالت مزید بگڑ گئی ،وینٹی لیٹر پر منتقل

بنگلہ دیش : خالدہ ضیا کی حالت مزید بگڑ گئی ،وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا،وہ سانس کی تکلیف کے ساتھ اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں اور23نومبر سے ہسپتال میں داخل ہیں ،گزشتہ روز ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔۔۔

 میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ80سالہ خالدہ ضیا کے نظام تنفس اور دیگر اعضا کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ۔ ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی اسٹنٹس لگوا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں