تھائی لینڈ کمبوڈیا جھڑپیں جاری سرحدی گزرگاہیں بند ،ٹرمپ کاجنگ بندی دعویٰ مسترد

تھائی لینڈ کمبوڈیا جھڑپیں جاری سرحدی گزرگاہیں بند ،ٹرمپ  کاجنگ بندی دعویٰ مسترد

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے کہا کمبوڈین فورسز کی فائرنگ سے سرحدی علاقے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ادھر کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر دیں۔

 علاوہ ازیں تھائی وزیراعظم نے ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے کی تردید کر دی۔ تھائی وزیراعظم کے مطابق صدر ٹرمپ سے فون پر جنگ بندی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں اب تک25افراد جان سے جا چکے جبکہ پانچ لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں