3امریکیوں کو قتل کرنیوالا شخص سکیورٹی فورسز کا حصہ تھا:شامی حکومت
دمشق(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)شامی وزارت داخلہ کے مطابق پالمیرا میں امریکی شہریوں کے قتل کا مرتکب حملہ آور شامی سکیورٹی فورسز کا رکن تھا۔۔۔
جسے شدت پسندی کی وجہ سے برطرف کیا جانا تھا،ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا ۔واضح رہے ہفتے کو حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک سویلین مترجم ہلاک ہوا تھا۔ دوسری جانب شامی حکام نے 11 سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔