انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی5روزہ ہڑتال صحت کا نظام متاثر مریضوں کو مشکلات
لندن(اے ایف پی)تنخواہوں کا تنازع، انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی5روزہ ہڑتال، صحت کا نظام متاثر، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹروں نے تنخواہوں کے تنازع پر تین سال سے کم عرصے میں 14ویں بار ہڑتال کی ہے ۔۔۔
ہڑتال کا آغاز ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان 26 فیصد تنخواہ کے اضافے کے مطالبے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ہڑتال کو غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایس پہلے ہی شدید فلو کی وبا سے نمٹ رہی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے مہنگائی کے باعث آمدن میں کمی ہوئی، جبکہ حکومت نے مالی دباؤ کے باعث مطالبات پورے کرنے سے معذرت کر لی۔