اسرائیل کا مصر کیساتھ 35ارب ڈالر کا تاریخی گیس معاہدہ

اسرائیل کا مصر کیساتھ 35ارب  ڈالر کا تاریخی گیس معاہدہ

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر کیساتھ 35 ارب ڈالر مالیت کے گیس معاہدے کی منظوری دے دی۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس معاہدہ ہے ، جس کی مجموعی مالیت 112 ارب شیکل بنتی ہے۔۔۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں سے 58 ارب شیکل براہِ راست ریاستی خزانے میں جمع ہوں گے ۔ معاہدہ امریکی توانائی کمپنی شیورون اور اسرائیلی شراکت داروں کے ذریعے مصر کو گیس کی فراہمی کے لیے کیا گیا ۔ اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے معاہدے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا برآمدی معاہدہ قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں