بھارت: مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج

بھارت: مسلمان خاتون کا  نقاب کھینچنے پر بہار کے  وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج

پٹنی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔

۔ لکھنو میں سماج وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کروایا،دوسری جانب  بھارتی خاتون ڈاکٹر نے بہار حکومت کی ملازمت کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بہار کے نامناسب رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا۔خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا وزیراعلی ٰ نے مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کیا ، بہار حکومت کے ساتھ ایسے ماحول میں ملازمت نہیں کر سکتی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں