عوامی چندہ مہم سے جمع 16لاکھ 50ہزار ڈالر ’’بونڈائی ہیرو‘‘کے حوالے
سڈنی (نیوزایجنسیاں)آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بونڈائی بیچ پر ہونے والی فائرنگ کے دوران جانیں بچانے والے شہری احمد الاحمد کو عوامی چندہ مہم کے ذریعے جمع ہونے والے 25 لاکھ آسٹریلوی ڈالر (16لاکھ 50ہزارامریکی ڈالر)سے زائد رقم کا چیک دے دیا گیا۔۔۔
احمد الاحمد نے فائرنگ کے واقعہ کے دوران پارک کی گئی گاڑیوں کے پیچھے پناہ لینے کے بعد ایک مسلح حملہ آور پر پیچھے سے جھپٹ کر اس سے رائفل چھین لی اور اسے زمین پر گرا دیا تھا۔ دوسرے حملہ آور کی فائرنگ سے احمد خود بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے اور تاحال سرجری کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کیلئے چندہ مہم میں دنیا بھر سے 43 ہزار سے زائد افراد نے عطیات دئیے ۔