برطانیہ : بیف کی جگہ ہرن کے گوشت کا رجحان بڑھنے لگا

 برطانیہ : بیف کی جگہ ہرن کے  گوشت کا رجحان بڑھنے لگا

لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں شیف حضرات بیف کے متبادل کے طور پر ہرن کے گوشت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سکولز، یونیورسٹی کینٹینز، فٹبال سٹیڈیمز اور تھیٹرز میں وینیسن کو کم کاربن غذا کے طور پر پیش کیا جا رہا۔

لندن کے برینٹ فورڈ فٹبال کلب اور ٹوئکنہم سٹیڈیم میں ہزاروں وینیسن برگر فروخت ہو چکے ہیں۔ کیٹرنگ کمپنی کے مطابق ہرن کا گوشت نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی بہتر ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا یہ رجحان روایتی مویشیوں پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں