ایران جانے کی کوشش میں 40 افغان ٹھنڈ سے ہلاک
تہران(نیوز ایجنسیاں)ایران اور افغانستان کی سرحد پر غیر قانونی افغانوں کے داخلے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں شدید سردی میں 40 افغان شہری ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرحد پر 15 مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادر سکَن اضلاع میں منتقل کی گئیں، مجموعی طور پر 40 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوئے ہیں۔ افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔