جاپان:جوہری بجلی گھر دوبارہ فعال کرنیکا فیصلہ،عوام کی مخالفت
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان نے فوکوشیما کے تباہ کن حادثے کے تقریباً پندرہ برس بعد دنیا کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
نیئیگاٹا صوبائی اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے نیوکلیئر پلانٹ کی بحالی کی منظوری دیدی۔ یہ پلانٹ 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کی بحالی سے درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم ہوگا، تاہم اس فیصلے کی عوامی اور سیاسی سطح پر شدید مخالفت کی جا رہی ہے اور سکیورٹی خدشات بھی بدستور موجود ہیں۔