پاک افغان سرحدپر کارروائی، داعش خراسان کا ترک عہدیدار گرفتار

پاک افغان سرحدپر کارروائی، داعش  خراسان کا ترک عہدیدار گرفتار

استنبول (اے ایف پی)ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران داعش کے ایک اہم ترک عہدیدار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کی شناخت محمد گورن کے نام سے ہوئی ہے ، جو مبینہ طور پر داعش خراسان میں اہم عہدے پر فائز تھا۔۔۔

 یہ بات ترک سرکاری خبر رساں ادارے انادولو نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔رپورٹ کے مطابق گورن کو افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور یورپ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔گورن پاکستان میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں زندہ بچ گیا تھا۔اوزگور آلتن کو پہلے ہی گرفتار کر کے ترکیہ منتقل کیا جا چکا ہے اور اسے ترکیہ سے اس خطے میں جنگجوؤں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں قید کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں