افغانستان:منشیات و شراب سمگلنگ کا الزام ، 11 افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے

افغانستان:منشیات و شراب  سمگلنگ کا الزام ، 11 افراد کو  سرعام کوڑے مارے گئے

کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغانستان میں منشیات اور شراب کی سمگلنگ کے جرم میں 11 افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے ۔ طالبان سپریم کورٹ نے پیر کو اس سزا کی تصدیق کی۔۔۔

 عدالت نے بیان میں کہا ان افراد کو نشہ آور گولیوں ، شراب اور چرس کی سمگلنگ اور فروخت کے الزامات پر سزا دی گئی۔ ہر مجرم کو 10 سے 30 کوڑوں کی سزا سنائی گئی جبکہ انہیں 7 ماہ سے 3 سال تک قید کی سزا بھی سنائی گئی۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران افغانستان میں کم از کم 346 افراد کو کوڑے مارے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں