افغانستان :صوبہ ہرات میں داڑھی منڈوانے پر شہری گرفتار

افغانستان :صوبہ ہرات میں  داڑھی منڈوانے پر شہری گرفتار

ہرات (آئی این پی )افغان طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں داڑھی منڈوانے پر شہری کو حراست میں لے لیا۔گرفتار شخص کی شناخت امین اللہ عزیزی کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔

 ، گرفتاری کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ۔ طالبان حکام نے تاحال گرفتاری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ہرات میں طالبان نے مردوں کو داڑھی منڈوانے سے منع کیا ہوا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں