تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے  درمیان جنگ بندی معاہدہ

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ہفتے کو سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے جامع جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

معاہدے کے تحت فوجی نقل و حرکت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔تین ہفتوں سے جاری لڑائی میں 48 افراد ہلاک اور 10لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے تھے ۔ معاہدے کے تحت تھائی لینڈ 18 قیدی کمبوڈیائی فوجیوں کو 72 گھنٹوں میں واپس کرے گا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا متاثرہ کمیونٹیز اور مہاجرین کی محفوظ واپسی ہونی چاہیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں