سوئٹزر لینڈ کسی مکمل فوجی حملے کا مقابلہ نہیں کر سکتا:آرمی چیف

سوئٹزر لینڈ کسی مکمل فوجی حملے کا مقابلہ نہیں کر سکتا:آرمی چیف

صرف ایک تہائی فوجی تیار ،حملے کی صورت میں ملک کو شدید خطرہ:جنرل تھامس دفاعی بجٹ بڑھانے ،جدید ہتھیاروں میں سرمایہ کاری کیلئے فوری اقدامات ضروری

برن(رائٹرز)سوئٹزر لینڈ کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل تھامس سیسلی نے کہا کہ ملک موجودہ دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ کسی مکمل فوجی حملے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ صرف ایک تہائی فوجی مکمل طور پر تیار ہیں ، بڑے حملے کی صورت میں ملک شدید خطرے میں ہوگا۔ جنرل سیسلی نے دفاعی بجٹ بڑھانے اور جدید ہتھیاروں میں سرمایہ کاری کی ضرورت  پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر جانبداری خودکار تحفظ نہیں دیتی ، حقیقی دفاع کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں، ورنہ سوئٹزر لینڈ عالمی خطرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں