بلغراد میں ملنے والا دوسری عالمی جنگ کا 470 کلوگرام بم تعمیراتی مقام سے ہٹادیاگیا

بلغراد میں ملنے والا دوسری عالمی  جنگ کا 470 کلوگرام بم  تعمیراتی مقام سے ہٹادیاگیا

بلغراد(اے ایف پی)سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کھدائی کے دوران ملنے والے دوسرے عالمی جنگ کے 470 کلوگرام وزنی بم کو محفوظ طریقے سے تعمیراتی مقام سے ہٹادیا گیا۔

بلغراد پولیس کے مطابق 470  کلوگرام (ایک ہزار پاؤنڈ)وزنی امریکی ساختہ اے این M44 بم 1944 میں نازیوں کے قبضے سے بلغراد کو آزاد کرنے کی کوششوں کے دوران جرمن ٹھکانوں پر اتحادیوں کے فضائی حملوں کے دوران گرایا گیا تھا۔ بم کو ہٹانے سے پہلے علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے مکمل منصوبہ بندی کی گئی،یہ ایک تعمیراتی سائٹ تھی جہاں کھدائی کے دوران اس بم کی نشاندہی ہوئی، اردگرد رہائشی علاقے اور ایک شاپنگ مال واقع ہے۔ بم کو بلغراد سے 180 کلومیٹر دور فوج کے ہتھیاروں کے تربیتی میدان میں پہنچایا گیا جہاں اسے آنے والے دنوں میں تباہ کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں