20روزلڑائی کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع
بنکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا جو 3روز سے جاری مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ہے ،جنگ بندی معاہدے پر ہفتہ کے روز دستخط کئے گئے تھے۔
دونوں ممالک کے مشترکہ بیان کے مطابق فوری جنگ بندی اور فوجیوں کی تمام نقل و حرکت منجمد کرنے اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ جنگ بندی کے 72 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی حراست میں موجود کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا، جو جولائی سے زیرِ حراست ہیں۔واضح رہے کہ 20 روز سے جاری جنگ میں دونوں اطرا ف سے 101 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔