بھارت میں موجودہ ماحول خطرناک

 بھارت میں موجودہ ماحول خطرناک

سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت میں ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی اور نہرو کے نظریات پر قائم ہونے والا ملک اب ‘‘لنچستان’’میں تبدیل ہو چکا ہے۔۔۔

 محبوبہ مفتی بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سمبل پور میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی حالیہ لنچنگ اور اتراکھنڈ میں ایک قبائلی طالب علم اینجل چکما پر حملہ کے بعد ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ ماحول خطرناک اور خوفناک ہے ۔ پی ڈی پی سربراہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنچنگ اور ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے قانون، انصاف اور انسانی اقدار کی تباہی ظاہر ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں