صومالی لینڈ کوتسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام پر گہری تشویش:چین
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو اسرائیلی اقدام پر گہری تشویش ہے ، چین صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔۔۔
ترجمان نے کہا کہ چین صومالیہ کی تقسیم کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، صومالی لینڈ کا مسئلہ صومالیہ کا اندرونی ہے ۔ کسی ملک کو دوسرے ممالک کے علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ۔