آئیوری کوسٹ :حکمران جماعت کی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت
عابد جان(اے ایف پی)آئیوری کوسٹ میں حکمران جماعت نے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرلی۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر الاسن اواتارا کی جماعت آر ایچ ڈی پی نے 255 میں سے 197 نشستیں جیت لیں، جو پچھلی اسمبلی سے 34 زیادہ ہیں۔۔۔۔
صدر اواتارا اکتوبر میں چوتھی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے ۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 35 فیصد رہا۔