میکسیکو میں ٹرین حادثہ 13 افراد ہلاک،100زخمی

میکسیکو میں ٹرین حادثہ  13 افراد ہلاک،100زخمی

میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو کی ریاست اوآکساکا میں ٹرین نساندا قصبے کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ،پانچ افراد کی حالت نازک ہے۔۔۔

زخمیوں میں سے 36 افراد زیر علاج ہیں، ٹرین میں عملے کے 9 ارکان سمیت 250 افراد سوار تھے ۔یہ ریل لائن خلیج میکسیکو سے بحر الکاہل تک جاتی ہے ، 2023 میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کے تحت کھولی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں