وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد کولمبیا نے سرحد پر افواج تعینات کر دیں
بگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا اور وینزویلا کی سرحد کے ساتھ افواج کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔۔۔
کولمبیا اور وینزویلا کے درمیان 2ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل زمینی سرحد ہے اور تاریخی طور پر دونوں ممالک میں اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں کے دوران لاکھوں افراد ایک دوسرے کے ملک میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ امریکی حملے کے بعد کولمبیا میں وینزویلا کے پناہ گزینوں کی ممکنہ بڑے پیمانے پر آمد کے پیش نظر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔