فیکٹری ایریا :ٹوکے کے وار سے خاوند نے بیوی قتل کر دی
30 سالہ اقراموقع پر دم توڑ گئی، ملزم علی رضا آلہ قتل سمیت گرفتار لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل ،واقعے کی مزید تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے 30 سالہ بیوی کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر ملزم علی رضا نے اپنی اہلیہ 30 سالہ اقرا پر ٹوکے کے پے درپے وار کر دئیے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ،مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاہے ۔اس حوالے سے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ،واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی حسبِ ضابطہ جاری ہے ۔