13 وارداتیں:ڈاکوؤں نے 9لاکھ 44ہزار نقدی لوٹ لی

13 وارداتیں:ڈاکوؤں نے 9لاکھ 44ہزار نقدی لوٹ لی

رشید 2لاکھ ، غفار 1لاکھ85ہزار ، طارق 1لاکھ 79ہزار سے محروم شادمان ، سول لائنز سمیت مختلف علاقوں سے 5موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اورموٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے نوانکوٹ میں رشید سے 2لاکھ روپے اور موبا ئل فون،مصری شاہ میں غفار سے 1لاکھ85ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں طارق سے 1لاکھ 79ہزار روپے اور موبائل فون ،غازی أٓباد میں رحمن سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون ،گجرپورہ میں وقاص سے 1لاکھ 55ہزار روپے اورموبا ئل فون ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں جواد سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا کے علاقے میں اکمل سے 20 ہزار روپے ،کاہنہ میں ماجد سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف شادمان سے انعام ، سول لائنز سے امجد ، ملت پارک سے ندیم، رنگ محل سے عارف اور ٹاؤن شپ سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں