مادورو کے بغیر وینزویلا کی قیادت کون سنبھالے گا، 3شخصیات اہم

مادورو کے بغیر وینزویلا کی قیادت  کون سنبھالے گا، 3شخصیات اہم

کاراکس (مانیٹرنگ ڈیسک)مادورو کے بغیر وینزویلا میں حکومت کون سنبھالے گا، اس حوالے سے تین شخصیات نائب صدر ڈیلسی روڈریگز، وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو اور وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو پر نظر رکھنا ہوگی۔۔۔

بی بی سی کے مطابق یہ تینوں افراد حملے کے چند گھنٹوں بعد ٹیلی ویژن پر نمودار ہوئے ہیں اور انہوں نے بیانات دئیے ہیں اور یہ ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔پادرینو اور کابیو فوج کے اندر نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور فوج ان میں سے کسی ایک کے ساتھ وفادار رہ سکتی ہے ۔ اس لیے اقتدار کس کے ہاتھ میں جائے گا، اس کا فیصلہ کرنے میں مسلح افواج کا کردار کلیدی ہو گا۔اس کے برعکس روڈریگز کو فوجی حلقوں تک وہ رسائی حاصل نہیں جو کابیو اور پادرینو کو حاصل ہے ۔دوسرا بڑا سوال یہ ہے کہ اپوزیشن، جس کی قیادت ماریا کورینا ماچادو کر رہی ہیں، کیا کرے گی۔جولائی 2024 کے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرنے کے بعد اپوزیشن حقیقی سیاسی تبدیلی کا مطالبہ کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ صرف مادورو کو صدارتی محل سے ہٹانے پر اپوزیشن مطمئن نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں