وینزویلین تارکین کا مادورو حکومت کے خاتمے پر جشن
میڈرڈ ،روم(اے ایف پی)دنیا بھر میں وینزویلا کے تارکین وطن نے صدر نکولس مادورو کے امریکی کارروائی میں گرفتار کیے جانے کے بعد جشن منایا، تارکین نے امریکی کارروائی کو ظلم کے خاتمے کا آغاز قرار دیا۔
سانتیاگو، لیما، میڈرڈ اور بیونس آئرس سمیت کئی شہروں میں لوگ وینزویلا کے جھنڈے اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔جشن کے باوجود بہت سے افراد نے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی اور تشویش کا اظہار کیا۔ 2014 کے بعد اقتصادی مشکلات کے باعث تقریباً 77لاکھ وینزویلین ملک چھوڑ چکے ۔