کرن تعبیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویر شیئر کردیں
کراچی (آئی این پی(اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
انہوں نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنے پیارے بیٹے اور ایزا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔اداکارہ نے اس حوالے سے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش 2 جنوری کو ہوئی ہے اور اس کا نام آہیل حمزہ ملک رکھا ہے ۔