شادی شدہ رہ چکی ،مسائل کی وجہ سے خلع لیا:رابی پیرزادہ
لاہور(این این آئی) سابق اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شادی شدہ رہ چکی ہیں اور بعد ازاں انہوں نے خلع لے لی تھی۔
ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہاکہ کہ میری شادی ہوئی تھی اور پھر میں نے خلع لے لی،یہ بات میں پہلی مرتبہ بتا رہی ہوں، اس سے پہلے کبھی اس پر بات نہیں کی،شادی شدہ زندگی میں جو مسائل پیش آئے ، ان کے بعد میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ زندگی کا ایسا کون سا سمجھوتہ تھا جو نہیں کرنا چاہیے تھا، تو رابی پیرزادہ نے اعتراف کیا مجھے والدین کے دبا ؤمیں آ کر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، میری شادی ‘‘وٹا سٹا ’’تھی اور یہ فیصلہ میرے لیے درست ثابت نہیں ہوا۔