اب پیاز کاٹتے آنسو نہیں بہیں گے ، سادہ حل جانئے

اب پیاز کاٹتے آنسو نہیں بہیں گے ، سادہ حل جانئے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کی کارنیل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق پیاز کاٹنے سے پہلے اس کی سطح پر ہلکی سی تیل کی تہ لگا دی جائے۔

 یا پھر اسے تیز دھار چھری کے ساتھ نرمی سے کاٹا جائے ، تو آنکھوں میں جلن اور آنسوؤں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پیاز کے خلیات دباؤ کے ساتھ یا کند چھری سے کٹتے ہیں تو ان کے اندر موجود سلفر پر مشتمل کیمیائی مادے فضا میں خارج ہوتے ہیں، جو آنکھوں تک پہنچ کر آنسو پیدا کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی بوندیں 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پھیل سکتی ہیں۔ اگر چھری کند ہو یا پیاز کو بہت تیزی سے کاٹا جائے تو یہ بوندیں زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہیں ۔یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں