کچھ وائرس صحت کیلئے فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں:تحقیق

کچھ وائرس صحت کیلئے فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں:تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ تمام وائرس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے ہیں بلکہ کچھ فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں۔

طبی جریدے مائیکروبائل بائیوٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سبراہی میں سائنس دانوں کے شائع تحقیقی پرچے میں ڈاکٹر جیک رابنسن نے لکھا کہ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ مختلف ماحولیاتی مائیکرو بایومز اور قدرتی حیاتی کیمیائی مصنوعات کا سامنا کرنے سے بھی صحت کی بہتری میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متنوع ماحولیاتی نظام صحت بخش ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ڈاکٹر نے بتایا کہ صحت بخش مائیکروبز صحت کو سہارا دیتے ہیں کیونکہ یہ مدافعتی نظام کی ترتیب، میٹابولزم، بیماریوں کی روک تھام، دباؤ میں کمی اور ماحولیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں