ایک بازو سے محروم فوڈ ڈیلیوری رائیڈر توجہ کا مرکز
کوالالمپور(نیٹ نیوز)ملائشیا سے تعلق رکھنے والا ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر ایشیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا بایاں بازو مئی 2017 میں ایک ٹریفک حادثے میں کٹ گیا تھا۔26 سالہ احمد نبیل رسولی کا تعلق مشرقی ملائشیا سے ہے ۔احمد نبیل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب نومبر 2025 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک چیک پوائنٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا تھا جب وہ موٹر سائیکل چلا رہے تھے ۔پولیس اہلکار نے احمد نبیل سے پوچھا کہ ان کے ہاتھ کو کیا ہوا جو ایک حادثے کے باعث کاٹ دیا گیا پھر انہوں نے فوڈ ڈیلیوری کی ملازمت شروع کر دی۔ وہ اپنی ملازمت سے رقم جمع کر رہے ہیں تاکہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کرسکیں۔ان کی شادی دسمبر 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔