ننھا روبوٹ جو نمک کے ایک دانے سے بھی چھوٹا ہے

 ننھا روبوٹ جو نمک کے ایک دانے سے بھی چھوٹا ہے

پنسلوانیا (نیٹ نیوز) پنسلوانیا یونیورسٹی اور مشی گن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے روبوٹ تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا پروگرام ایبل خودکار روبوٹ ہے۔

اس طرح کا ہر روبوٹ ایک نمک کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور کسی جراثیم کی طرح کام کرتا ہے ۔یہ روبوٹ کسی مقناطیسی میدان یا باہری جوائے سٹک کے بغیر کام کرتا ہے اور اسی وجہ سے اس حجم کا پہلا حقیقی خودکار روبوٹ قرار دیا گیا ہے ۔سائنسدانوں کو اتنے چھوٹے روبوٹ کی تیاری کے لیے propulsion سسٹمز کی تیاری کے چیلنج کا سامنا تھا تاکہ وہ حرکت کرسکے ۔تو انہوں نے الیکٹرک فیلڈرز کو استعمال کیا تاکہ روبوٹ حرکت کرسکے اور روبوٹ پیچیدہ حرکات کے ذریعے تیر سکتا ہے جبکہ گروپس سے رابطہ بھی کرسکتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹ بہت زیادہ پائیدار ہے اور اسے چلانے کیلئے سولر پینل کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں