طویل عمر چاہتے ہیں تو جم جانے سے بہتر ہے سو جائیں

طویل عمر چاہتے ہیں تو جم جانے سے بہتر ہے سو جائیں

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران نیند، جسمانی سرگرمی اور بیٹھے رہنے کے اوقات کی تقسیم طویل المدتی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔

 اور صحت مند بڑھاپے کے لیے مناسب نیند اور جسمانی سرگرمی دونوں کا ہونا ناگزیر ہے ۔جریدے کمیونیکیشنز میڈیسن میں شائع تازہ تحقیق کے مطابق صرف 12.9 فیصد افراد ہی بیک وقت روزانہ تجویز کردہ 8 ہزار قدم چلنے اور 7 سے 9 گھنٹے کی نیند پوری کر پاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ناکافی نیند کے منفی اثرات اگلے دن کی جسمانی سرگرمیوں پر مرتب ہوتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مناسب نیند حاصل کرنا جسمانی سرگرمی کی سطح بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے ۔محقق جوش فٹن کا کہنا ہے کہ ان کے ڈیٹا کے مطابق صرف ایک چھوٹا سا طبقہ ہی معمول کے مطابق مناسب نیند اور مطلوبہ جسمانی سرگرمی حاصل کر پاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں