ولن کے کردار پر والدین سے ڈانٹ پڑتی تھی، شکتی کپور

ولن کے کردار پر والدین سے  ڈانٹ پڑتی تھی، شکتی کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ولن کے کردار ادا کرنے پر انہیں اپنے والدین سے ڈانٹ پڑتی تھی۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ فلم انسانیت کے دشمن ریلیز ہوئی تو میرے والدین فلم دیکھنے گئے ، میرے پہلے ہی سین میں مجھے ایک لڑکی کا دوپٹہ کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔شکتی کپور نے بتایا کہ اس پر میرے خاندان کا فوری اور جذباتی ردِعمل سامنے آیا اور میرے والد نے فوراً میری والدہ سے کہا کہ اٹھو اور تھیٹر سے باہر چلو۔ والد نے کہا یہ پہلے باہر ایسا کرتا تھا اور اب بڑی سکرین پر بھی یہی کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں