چین کی وینزویلا میں اپنے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت

چین کی وینزویلا میں اپنے شہریوں  کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت

کاراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے وینزویلا میں سکیورٹی صورتحال بگڑنے کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 چینی وزارتِ خارجہ اور وینزویلا میں چینی سفارتخانے نے قریبی مستقبل میں وینزویلا کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ ملک میں موجود چینی شہری اور ادارے مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھیں، حفاظتی اقدامات سخت کریں، ہنگامی تیاری مکمل رکھیں اور تنازع یا حساس علاقوں سے دور رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں