کسی خودمختار ملک پر حملہ جنگی اقدام :زہران ممدانی
نیو یارک(دنیا مانیٹرنگ)نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ انہیں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری اور نیویارک میں وفاقی تحویل میں ان کی مجوزہ قید کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلین نیویارک کے وفاقی ادارے میٹروپولیٹن ڈٹینشن سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ممدانی کا کہنا تھا کہ یکطرفہ طور پر کسی خودمختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے اور وفاقی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ رجیم چینج کی یہ کھلی کوشش صرف بیرونِ ملک اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ براہ راست نیویارک کے عوام کو متاثر کرتی ہے جن میں وہ ہزاروں وینیزویلین باشندے بھی شامل ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے اور سمجھتے ہیں۔ادھرامریکی اپوزیشن ڈیموکریٹک رہنماؤں نے آپریشن کو غیر ضروری اور غیر قانونی قرار دیاتاہم حکمران رپبلکن پارٹی نے ٹرمپ اور فوج کی تعریف کی ہے ۔