وینزویلا کے پاس ایف 16،سخوئی طیارے ، فوج میں بھگوڑوں کی شرح زیادہ :سابق امریکی سفارتکار

وینزویلا کے پاس ایف 16،سخوئی  طیارے ، فوج میں بھگوڑوں کی شرح  زیادہ :سابق امریکی سفارتکار

کاراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا کے پاس ایف 16 اور سخوئی جیسے جدید طیارے ہیں تاہم اس کی فوج میں بھگوڑوں کی شرح زیادہ ہے ، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر مادورو نے ستمبر میں دعویٰ کیا تھا کہ۔۔۔

 وینزویلا کے دفاع کیلئے 80 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا اندراج کروایا ہے ،سابق امریکی سفارتکار جیمز سٹوری نے کہا تھا یہ سچ نہیں، مادورو گزشتہ برس چالیس لاکھ ووٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے اور ان کے پاس ایک ایسی فوج ہے جس میں بھاگنے والوں کی شرح زیادہ ہے ۔ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس)کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں 1لاکھ 23ہزار فعال فوجیوں کے علاوہ 2لاکھ 20ہزار افراد پر مشتمل ملیشیا اور 8ہزار ریزرو اہلکار ہیں، وینزویلا کے فوجی اہلکار عام طور پر تربیت یافتہ نہیں، بہت سے ارکان تو مسلح بھی نہیں۔ تاہم وینزویلا کے پاس ‘خطے کے لحاظ سے کچھ منفرد وسائل ہیں۔ 2006 میں سابق صدر ہیوگو شاویز نے روس سے 20 سخوئی طیارے اور 1980 کی دہائی میں وینزویلا نے امریکا سے ایک درجن سے زیادہ ایف 16 طیارے خریدے تھے ، کولس مادورو نے اکتوبر کے آخر میں دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا نے 5ہزار روسی ساختہ اگلا-ایس طیارہ شکن میزائلوں کو ‘اہم فضائی دفاعی پوزیشنوں’ پر نصب کر رکھا ہے ۔‘اگلا ایس’ مختصر فاصلے اور کم اونچائی پر کام کرنے والا ایک فضائی دفاعی نظام ہے جو کروز میزائلوں، ڈرونز، ہیلی کاپٹروں اور نچلی سطح پر پرواز کرنے والے طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔وینزویلا کے پاس کچھ چینی وی این 4 بکتر بند گاڑیاں بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں