سوئٹزرلینڈ آتشزدگی،بار کے فرانسیسی مالکان کیخلاف تحقیقات
کرانس(اے ایف پی)سوئس حکام نے نئے سال کی پہلی رات بار میں آتشزدگی کے حوالے سے فرانسیسی مالکان جیکس اور جیسیکا مورتی کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قتل اور زخمی کرنے کے الزامات سمیت غفلت کے سبب آگ لگنے کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں گی ۔پولیس نے حفاظتی معیار کا بھی جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے آتشزدگی میں 40 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہوئے ۔