میکسیکو زلزلہ، 2ہلاک ،کئی زخمی،50گھر مکمل تباہ

میکسیکو زلزلہ، 2ہلاک ،کئی  زخمی،50گھر مکمل تباہ

سان مارکوس(اے ایف پی)میکسیکو کے دارالحکومت اور پیسفک ساحل پر جمعہ کو آنے والے 6اعشاریہ5شدتکے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

 زلزلے کا مرکز سان مارکوس کے قریب تھا، جہاں 50 گھر مکمل طور پر تباہ اور دیگر مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔ میکسیکو سٹی میں شہری خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ۔مقامی حکام کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سان مارکوس میں ہوا، جہاں لوگ اپنے گھروں کی تباہی پر غمزدہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں