سعودی عرب کا جنوبی یمن تنازع پر مذاکرات کا اعلان ، تمام دھڑوں کو دعوت
ریاض(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب نے یمن کی سعودی حمایت یافتہ صدارتی قیادت کونسل کی درخواست پر جنوبی یمن کے تنازع کے حل کیلئے ریاض میں مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو فورم میں شرکت کی دعوت دی تاکہ مسئلے کا منصفانہ اور جامع حل نکالا جا سکے ۔ پی ایل سی کے چیئرمین رشاد العلیمی نے بھی جنوبی یمن کی جماعتوں اور شخصیات سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے میں تعاون کریں اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیں۔دوسری جانب یمن کے صوبہ حضرموت میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ افواج نے دارالحکومت مکلا میں کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔