یمن:سعودی حمایت یافتہ فورسز کا حضرموت پر دوبارہ قبضہ
عدن(اے ایف پی)یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا کہ سعودی حمایت یافتہ نیشنل شیلڈ فورسز نے صوبہ حضرموت کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشنل کونسل سے صوبے کے تمام فوجی اور سکیو رٹی مقامات واپس لے لیے گئے ۔ حضرموت کی سرحد سعودی عرب سے ملتی ہے اور اسے یمن کا ایک سٹریٹجک اور اہم صوبہ سمجھا جاتا ہے ۔