کمبوڈیا کا تھائی فوج سے سرحدی علاقے خالی کرنیکا مطالبہ
پنوم پن(اے ایف پی )کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں سے اپنی فوجیں اور جنگی آلات نکالے۔
کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ تھائی فورسز نے چار صوبوں میں کئی علاقوں پر قبضہ کیا ہے ، تھائی فوج نے کمبوڈیا کے دعوے کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ وہ تاریخی طور پر اپنا علاقہ سنبھالے ہوئے ہے ۔ کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے سرحد پر تمام کارروائیاں فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے دونوں ممالک نے تین ہفتے کی خونریز جھڑپوں کے بعد 27 دسمبر کو جنگ بندی کی تھی۔